ڈرون حملوں کیخلاف واویلہ کیا ، پاکستان کا وقار بڑھایا : حنا کھر

ڈرون حملوں کیخلاف واویلہ کیا ، پاکستان کا وقار بڑھایا : حنا کھر
 ڈرون حملوں کیخلاف واویلہ کیا ، پاکستان کا وقار بڑھایا : حنا کھر

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ، یہ معاہدہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کیا ہے جو ہے ایران کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات آگے بڑھانانے میں معاون ثابت ہو گا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک ایران، چین، بھا رت اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ ہمارا برابری اور عزت کا رشتہ ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار کو منوایا ہے۔ پاکستان نے پچھلے پانچ سالوں میں باقی ممالک کے ساتھ جو تعلقات قائم کئے ہیں اُس کی مثال 60 سالوں میں نہیں ملتی۔ ہم نے جمہوری حکومت میں مفاہمت کی پالیسی کو اپنایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف ساری دنیا میں ہم نے آواز بلندکی ، عالمی برادری نے ڈرون حملوں میں پاکستان کی حمایت کی ہے پارٹی کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے بہتر تعلقات ہیں ۔پاکستان کا رول افغانستان کے ساتھ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی طرز کی سیاست کبھی نہیں کریں گے ، اس بندے کے پاس سات قسم کی ڈگریاں ہیں تو کیا اپ مجھے اس کے ساتھ ملانا چاہتے ہیں۔ میرے والد کی اپنے علاقے میں کافی عزت ہے جس کی وجہ سے وہ تین بار منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...