شاہد آفریدی کراچی ڈولفنزکے کپتان مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو کراچی ڈولفنز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ٹورنامنٹ 26 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سراج الاسلام بخاری کے مطابق ڈولفنز کی قیادت شاہد آفریدی کے سپرد کردی گئی ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سمیع، خالد لطیف، خرم منظور ، اسد شفیق، شاہ زیب حسن، فواد عالم، فخر زمان، اکبر رحمن، سرفراز احمد، انور علی، عاطف مقبول ، اعظم حسین، مصباح خان، سہیل خان، میر حمزہ، عبدالامیر اور فواد خان شامل ہیں۔ توصیف احمد کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔