پولیس کے’بھیڑیے ‘ گرفتار ، خاتون کے طبی معائنے کی ہدایت

پولیس کے’بھیڑیے ‘ گرفتار ، خاتون کے طبی معائنے کی ہدایت
پولیس کے’بھیڑیے ‘ گرفتار ، خاتون کے طبی معائنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او آفس گوجرانوالہ میں داد رسی کیلئے پیش ہونے والی خاتون صباءنے بتایا کہ گزشتہ رات وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اپنے عزیز و اقارب کو ملنے کے بعد رکشہ میں سوار ہوکر گھر جارہی تھی کہ چندا قلعہ بائی پاس کے قریب ایک پرائیویٹ کار میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اس کے رکشہ کو روک لیا اور اس سمیت مزید دوسواریوں کو اتار کر مجھ الگ لے گئے اور لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہنے لگ کے تم غلط کام کرتی ہو لہٰذا تمھارے خلاف کارروائی ہو گی۔ مجھے الگ کمرے میں لے جاکر پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر میاں محمد خاں سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کراکے سب انسپکٹر اور دو اہلکارووں کو گرفتار کر ادیا جبکہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرانے کیلئے ہسپتال بجھوا دیا گیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -