دھمکیوں کے سائے تلے رخصتی

دھمکیوں کے سائے تلے رخصتی
دھمکیوں کے سائے تلے رخصتی

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ باعزت طور پر جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے اب امریکی دھمکیوں کے سائے تلے رخصت ہو رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کے دئیے ہوئے سبق پر چل کر پی پی حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کیے ہیں مخالف سیاستدانوں کو پاک ایران گیس منصوبے اور گوادر پورٹ منصوبے پر صدر زرداری کو مبارکباد دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت امریکی دھمکیوں کے سائے تلے رخصت ہو رہی ہے شہید بھٹو کی طرح آج زرداری پر بھی بین الاقوامی دباو¿ ہے جبکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے ۔ ریلوے سلیپر فیکٹری میں 73 عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف اپنے جلسے میں ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار ضیا الحق کو قرار دیں گے؟ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں شاہ صاحب کیا الیکشن ہوں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا جسٹس ریٹائرڈ ہزار خان کھوسو پر اعتراض مضحکہ خیز ہے۔ ایک زمانے میں شریف برادران بھی محترمہ شہید بی بی کے ساتھ رہے ہیں تو کیا چوہدری نثار شریف برادران سے بھی دوری اختیار کریں گے؟۔

مزید : سکھر