تیراہ میں 33 شدت پسند ہلاک

تیراہ میں 33 شدت پسند ہلاک
تیراہ میں 33 شدت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کی باہمی لڑائی اور فوسز کی کارروائی میں 33 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں وادی تیراہ کے علاقے میدان میں جاری ہیں۔ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم انصار الاسلام کے مسلح شدت پسند ایک دوسرے کے خلاف وقفے وقفے سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں، جھڑپ میں اب تک 25 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب تیراہ کے علاقے میدان میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں سے بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایاگیا ہے، فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاور -