چھ دینی جماعتوں کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

چھ دینی جماعتوں کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان
چھ دینی جماعتوں کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

  



لاہور (مانیٹرنگ دیسک)جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کے متحدہ دینی محاز میں شامل چھ مذہبی جماعتوں نے ایک ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اورہم الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوںنے بتایا کے متحدہ دینی محاز کے پرچم تلے چھ جماعتیں جماعت اہلسنت،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ اور دیگر پانچ جماعتیں الیکشن لڑے گی اور دیگر جماعتوں سے بھی اپیل ہے کی ایک ساتھ ہی الیکشن لڑ کر ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے فارم پر عمل بھی ہونا چاہئے اور جعلی ڈگری والوں کی مکمل تحقیق ہونی چاہئے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کے ان کے ن لیگ پر بہت احسان ہیں جو ان کو یاد رکھنے چاہئیں، جھنگ میں میاں شہباز شریف کے مقابلے میں اپنے امید وار کو دستبردار کرا کر انہیں الیکشن میں کامیاب کروایا اور وہ وزیراعلیٰ بنے۔

مزید : لاہور


loading...