مانچسٹر میں پاکستانیوں کا اکٹھ

مانچسٹر میں پاکستانیوں کا اکٹھ
مانچسٹر میں پاکستانیوں کا اکٹھ

  



مانچسٹر (بیورورپورٹ)پاکستانی نژادبرطانوی کونسلر شوکت علی کے گھر میں مختلف مکاتب فکر کا اکٹھ منعقد کیا گیا ‘ جس میں ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر محمد نعیم الحسن ‘ سابق لارڈ میئر کونسلر محمد افضل خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ایم ای پی کیلئے لیبر پارٹی کے آٹھ امیدواروں میں شامل کونسلر محمد افضل خان نے اس موقع پر شرکا ءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو سمیت تارکین وطن کی بے لوث خدمت میرا بنیادی منشور ہے ،میرا ماضی اور حال کھلی کتاب کی طرح ہے، تارکین وطن کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ‘ پارلیمنٹ میں آپکی نمائندگی ہو گی تو مسائل بہتر انداز سے حل ہو سکیں گے دوستوں اور مخلص ساتھیوں کی امید پر پورا اترنیکی کوشش کرونگا۔نعیم الحسن نے کہا ہے کہ محمد افضل خان نے ہمیشہ نمائندگی کا حق ادا کیا ہے آگے بھی انکی قیادت میں ہمارے مسائل حل ہونگے کشمیری برادری انکی بھر پور سپورٹ کریگی وہ کامیاب ہو کر یورپ کے ایوانوں میں ہماری آواز بنیں گے سالیسٹر محمد طاہر رفیق ‘ سالیسٹر فیاض ’چوہدری محمد اکرم ‘ چوہدری مقصود احمد ‘ سکندر چوہدری ‘ طاہر علی جج ‘ عاطف ثاقب ‘ علی سرور ‘ حاجی محمد اکرم ‘ حاجی نور احمد ‘ چوہدری اللہ دتہ ‘ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...