بھاگنے والوں کو تیرنا بھی آنا چاہئے ۔۔۔

بھاگنے والوں کو تیرنا بھی آنا چاہئے ۔۔۔
بھاگنے والوں کو تیرنا بھی آنا چاہئے ۔۔۔

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانوی کانٹی ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک خرگوش کو جوڑوں کی بیماری کے باعث علاج کے غرض سے سوئمنگ کی تربیت دی جانے لگی ہے۔ 44 سالہ امانڈا ولیمز کا 4 سالہ خرگوش ہیدی جوڑوں کے عارضے میں مبتلا ہے جس کو جانوروں کے ڈاکٹر ہائیڈروتھراپی (گرم پانی کے پول میں تیراکی) کا علاج تجویز کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہیدی کی مالکن اسے ہفتے میں دو بار برطانوی کاونٹی ہمپشائر لیکر جاتی ہیں جہاں 30 پاونڈ ادا کر کے خرگوش کو 4 فٹ گہرے پول میں لائف جیکٹ پہنا کر ہائیڈرو تھراپی کے لیے اتار دیا جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس