زیورات کو ہمیشہ چمکتا دمکتا رکھنے کے لیے صفائی کے انتہائی آسان اور مفید طریقے
کراچی(نیوزڈیسک)خواتین کو نئے نویلے اور بناوٹی جیولری کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ان کا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو زیور کو انتہائی چمکدار بنانے کے طریقے بتاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گھر برائے فروخت، ساتھ میں بیوی مفت
ایلومینیم فوئل
ایک کٹورے میں الومینیم فوئل لگا کر اس میں پانی ڈالیںاور اس میں ایک چمچ بلیچ فری ڈیٹرجنٹ پاﺅڈر ڈالیں اور اس میں ایک منٹ تک اپنی جیولری بھگو دیں۔اس کے بعد نکال کر اسے خشک کرلیں اور اس پر چمک دیکھیں۔
ایمونیا
ایک کپ گرم پانی میں آدھ کپ ایمونیاڈالیںاوراس میں دس منٹ تک گولڈ یا سلور کی جیولری بھگو دیںاور پھر سکھ لیں۔ ایک بات کا دھیان رہے کہ جس جیولری میں موتیوں کا استعمال کیا جائے اسے کبھی بھی اس محلول میں مت بھگوئیں۔
بیکنگ سوڈا
ایک چوتھا کپ بیکنگ سوڈا لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر ایک پیسٹ بنا لیں۔اب اس پیسٹ کو جیولری پر لگائیں اور بعد میں دھو لیں۔آپ چاہیں تو گولڈ کی جیولری کی صفائی کے لئے اس پیسٹ میں سرکہ ڈا لیں۔
ٹوتھ پیسٹ
آپ چاہیں تو اپنی ہیر کی انگوٹھی کو ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ چمکا سکتے ہیں۔
سرکہ
آدھ کپ سرکہ لے کر اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور محلول میں اپنے سلور کی جیولری اس میں دو گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں،بعد میں نکال کر اسے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
مزید پڑھیں:مردوں کو کس طرح کی خواتین کی تلاش ہوتی ہے ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا
وینڈوکلینر
آپ چاہیں تو وینڈو کلینر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پرانی جیولری کو بالک نئے جیسا بناسکتے ہیں۔