دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ، بیوی کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار پر شوہر کے باپ کو جیل بھیج دیا گیا، وجہ بھی انتہائی دلچسپ اور انوکھی۔۔۔

دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ، بیوی کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار پر شوہر ...
دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ، بیوی کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار پر شوہر کے باپ کو جیل بھیج دیا گیا، وجہ بھی انتہائی دلچسپ اور انوکھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (نیوز ڈیسک) بیویوں پر ظلم کرنے والے شوہروں کو عدالت کی طرف سے سزا ملنے کے واقعات تو اکثر و بیشتر پیش آتے رہتے ہیں لیکن اسرائیل کی ایک عدالت نے بیگم پر ظلم کرنے والے شوہر کے باپ کو جیل بھیج دیا۔
نیوز سائٹ البوابہ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل کی مذہبی عدالت نے سنایا، جو کہ گزشتہ 10 سال سے طلاق کی منتظر ایک خاتون کے کیس کی سماعت کررہی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خاتون کی شادی 19 سال قبل ہوئی تھی اور اس کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔10 سال قبل جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکا سے اسرائیل آئی تو اس پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ معذور ہوکررہ گئی۔ اس واقعے کے بعد اس کا شوہر دوبارہ امریکا روانہ ہوگیا اور پلٹ کر کبھی اپنی بیوی اور بچوں کی خبر نہ لی۔

مزید جانئے: 8ماہ کی حاملہ نوجوان ماڈل نے ایسا کام کرڈالا کہ دنیا دنگ رہ گئی، بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید غصہ دلادیا
خاتون کی طرف سے طلاق کا مطالبہ کیا گیا لیکن شوہر نے اسے getنامی ستاویز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ یہودی قانون کے مطابق شوہر کی طرف سے getنہ ملنے پر خاتون طلاق نہیں لے سکتی۔ ایسی خاتون کو اگونا (زنجیروں میں بندھی خاتون) کہا جاتا ہے۔
عدالت نے جب معاملے کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ خاتون کا ارب پتی سسر مسئلے کی جڑ ہے۔ امریکا میں کاروبار کرنے والے اس شخص نے فلاحی کاموں کے حوالے سے تو خاصی شہرت حاصل کررکھی ہے، لیکن عدالتی تحقیقات کے مطابق اپنی بہو کو گزشتہ 10 سال سے غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کررکھا تھا۔اس شخص نے اپنے بیٹے کو اجازت نہیں دی تھی کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔
عدالت کے سامنے اصل صورتحال واضح ہونے کے بعد شوہر کی بجائے سسر کو مجرم قرار دیا گیا، اور عدالت نے اسے ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔ یہ فیصلہ اتوار کے روز سنایا گیا، جب مظلوم خاتون کی ساس اور سسر اسرائیل کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔ عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد مجرم قرار دئیے گئے سسر کو امریکا واپس جانے سے روک دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -