اس لڑکی کے اپنے ناخنوں پرٹوتھ پیسٹ لگائی ،ایسا نتیجہ کہ جان کر آپ بھی اپنے ناخنوں پر ٹوتھ پیسٹ لگانے لگیں گے

اس لڑکی کے اپنے ناخنوں پرٹوتھ پیسٹ لگائی ،ایسا نتیجہ کہ جان کر آپ بھی اپنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیوزڈیسک) ٹوتھ پیسٹ کو گھروں میں دانت کی صفائی کے لئے روزانہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے کچھ استعمال ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
گاڑی پر نشانات
اگر گاڑی پر ضدی نشانات لگ جائیں اور دھونے پر بھی صاف نہ ہوں تو تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ کپڑے پر لگاکر رگڑنے سے نشانات جاتے رہیں گے اورگاڑی بھی چمک جائے گی۔
نیل پالش
اکثر لڑکیاں نیل پالش اتارنے کے لئے پیل پالش ریموور لگاتی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس نیل پالش اتارنے کے لئے ریموور نہ ہوتوٹوتھ پیسٹ لگانے سے نیل پالش اتاری جاسکتی ہے۔اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔
ڈی وی ڈی اور سی ڈی کے لئے
اگر DVDاورCDپر نشانات لگ جائیں اور وہ صحیح طرح کام نہ کریں تو ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے انہیں قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔
تھرموس کی ناگوار بو
اکثر پانی کے تھرموس میں بو آنے لگتی ہے لیکن اگر آپ اس میں تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ ڈال کر پانی ڈالیں اور اسے تھوڑا سا ہلائیں تو بو جاتی رہے گی۔
گندے ہاتھ
اگرہاتھوں پر گرداور کائی لگ جائے تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے دھونے سے وہ صاف ہوجائیں گے۔
قالین پر نشان
اگر کارپٹ پر نشان لگ جائیں تو اس پرٹوتھ پیسٹ لگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد کسی کپڑے سے رگڑ کر صاف کرنے سے نشانات غائب ہوجائیں گے۔
فون کی صفائی
اگرآپ کے سمارٹ فون پر نشانات لگ گئے ہیں تو ٹوتھ پیسٹ سے اسے بھی چمکایا جاسکتا ہے۔
جوتوں کی بدبو
اگرآپ کے جوتوں سے بدبو آتی ہے تو ٹوتھ پیسٹ سے انہیں اندر اور باہر سے صاف کرنے سے بو ختم ہوگی اورساتھ ہی وہ چمک جائیں گے۔
استری کی صفائی
اگر استری خراب ہوجائے اور کپڑوں پرنشان چھوڑنے لگے تو اسے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں۔
مچھر کے کاٹنے سے
اگر مچھر کے کاٹنے سے جلن اور چبھن ہونے لگے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگانے سے آرام آئے گا۔
شرٹس پر سیاہی کے نشانات
اگر آپ کی شرٹ پر نشان پڑجائیں تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر تھوڑی دیر چھوڑ دیں،خشک ہونے کے بعد اسے مشین میں دھولیں۔ تمام نشانات صاف ہوجائیں گے۔
دھندلی عینک
اگرآپ اپنی عینک کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں گے تو آپ کی عینک دھندلی نہیں ہوگی۔
سلور کی اشیاء کے لئے
اگرآپاپنے برتنوں کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں گے تو وہچمک کر نئے جیسے ہوجائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -