سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ جلد جاری کئے جائیں:پیاف

سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ جلد جاری کئے جائیں:پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے جلد سے جلد جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کاکیش فلو کے رکنے کی وجہ سے ایکسپورٹرز اور دیگر کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے ۔ وقت پر ریفنڈز نہ ملے سے تجارتی پالیسی اور برآمدات بڑھانے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکیں گے ۔ گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا دینے کیلئے از حد ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کے تمام رکے ہوئے ریفنڈز فوری ادا کر دیے جائیں۔

انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو سخت مقابلے کا سامنا ہے اور کیش فلو رکنے کی وجہ سے ٓاڈرز کی تکمیل میں مشکلات درپیش ہیں اور وہ اپنی کیپیسٹی کے مطابق کام نہیں کر پا رہے ۔سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا ریفنڈز کی تمام ادائیگیاں جلد از جلد کی جائیں چونکہ چھوٹے بڑے تمام یونٹس نے اپنے اپنے بزنس میں وسیع سرمایہ کاری کر رکھی ہوتی ہے اور سرمایہ کے رک جانے سے ان کے آئندہ کے کے لائحہ عمل شدیدمتا ثر ہورہے ہیں، عرفان اقبال شیخ نے کہا افسوس کی بات ہے کہ ہم جی ایس پی پلس سٹیٹس کا بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے جس وجہ سے ہماری برآمدات بھی پچھلے تین سالوں سے گراوٹ کا شکار ہیں ۔ وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے کی برآمدات کے ریفنڈز ابھی تک جاری نہیں کئے گئے انڈسٹری کا کیش فلو رکنے کی وجہ سے 40 فیصد تک انڈسٹریل کیپیسٹی بیکار ہو گئی ہے اوراکثر یونٹس بند ہو جانے سے بیروزگاری مین بھی اضافہ ہو اہے ریفنڈز بلاک ہونے کی وجہ سے 25 سے 30% ورکنگ کیپیٹل رک گیا ہے۔ پیاف کے عہدیداران نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انڈسٹریل پیکج اورتجارتی پالیسی کے مطابق برآمدات کا حدف پورا کرنے کے لئے اندسٹری کے تمام ریفنڈز کلیم جلد سے جلد جاری کیے جائیں۔

مزید : کامرس


loading...