محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے ڈاڈیکس نے نئے پائپ متعارف کرا دیئے

محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے ڈاڈیکس نے نئے پائپ متعارف کرا دیئے

لاہور(پ ر):ڈاڈیکس کےCEO اور ڈائریکٹر قاضی ساجد علی نے کہا ہے کہ اپنی جدت پسندی پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان میں آئندہ نسل کے واٹر پائپ متعارف کرا رہے ہیں۔ان پائپس کو دنیا کی جدید ترین D2P انقلابی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اسے پہلی بار پاکستان کی پلاسٹک پائپ اندسٹری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔انھوں نے ایک مقامی ہوٹل میں ڈاڈیکس اینٹی مائیکروبییل واٹر پائپس کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کے عوام کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنا ہے۔ قاضی ساجد نے کہا کہ اعلی قسم کی مصنوعات پیش کر کے ڈاڈیکس بدستور انڈسٹری میں سب سے آگے ہے۔پائپس کی نئی ڈاڈیکسd2p رینج واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹس، اسکولوں، ہسپتالوں،فوڈ پروسیسنگ فیکٹریوں ،دوا سازی کی صنعت اور واٹر سپلائی سسٹمز کے لیے خاص طور سے موزوں ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پائپ انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر اور رجحان طے کرنے والے کی حیثیت سے ڈاڈیکس پانی کو محفوظ بنانے اور عوام کی صحت و بہبود کے لیے محفوظ پانی کی سپلائی کے بارے میں پر عزم ہے۔ انٹرنیشنل ڈویژن ڈاڈیکس کےCEO دانش دادا نے کہا کہ ڈاڈیکس اپنے کسٹمرز اور عوام کے لیے پچھلے57 سال سے جدت طراز ٹیکنالوجی وضع کر رہی ہے ۔اس کی طاقت لوگوں کی توقعات اور مصنوعات کی مانگ کو وقت سے پہلے پورا کرنے میں ہے۔پائپس میں جم جانے والا مائیکرو بییل پاکستانی عوام کی صحت کے لیے براہ راست خطرہ ہے کیونکہ اس سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔یہ نئی پراڈکٹ عوام کے صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں یقیناًمدد دے گی۔

ٹیکنیکل سمفونی انوائرمینٹل گروپ کے ڈائریکٹر Radu Baciu نے کہا کہ ان نئے پائپس میں اپنی مثال آپ d2p ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ،اسے سمفونی انوائرمینٹل لمیٹڈ ،برطانیہ نے تیار کیا ہے ،جو بیکٹریا، فنگی اور Algae کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کرتی ہے۔یہ جدید سلوشنز ہیں جو مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گے کیونکہ یہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر بزنس ڈائنا مکس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر یونس نے کہا کہMicrobes جو پانی کی تقسیم کے نظام میں زندہ رہتے ہیں ،تیزی سے بڑھتے رہتے ہیں یہ پائپس کی سطح پر جمنے لگتے ہیں اور پائپ کے اندر تہہ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جسے بائیو فلم کہا جاتا ہے۔اس سے بہت سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں مثلاً پانی کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے ،اس میں ہلکی سی بو آنے لگتی ہے اور اس کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ً

مزید : کامرس


loading...