وزیر خزانہ کا بچت کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: خواجہ خاوررشید

وزیر خزانہ کا بچت کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: خواجہ خاوررشید

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت چین پاکستان میں زرعی شعبہ کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔قومی بچت کی شرح بیس فیصد تک لے جانے کے عزم کی حمایت کرتے ہیں ۔زرعی شعبہ میں چین کی ایجادات اور ٹیکنالوجی قابل فخر ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصے کے دوران چین کا شمار زرعی مصنوعات کے بڑے برآمد کنندگان میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین کو چاہئے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں زرعی شعبہ کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تغیرات سے محفوظ تر بنانے بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے چین سے باقاعدہ درخواست بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے تاکہ پیداوار میں اضافے کے ذریعے شعبہ کو منافع بخش بنایا جا سکے۔خاور رشید نے مزید کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔قومی بچت کی شرح بیس فیصد تک لے جانے کے عزم کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی کیونکہ قومی بچت کی شرح میں اضافہ معیشت کے استحکام کیلئے بہت اہم ہے۔قومی بچت میں اضافہ کے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی ،اس لیے وزیر خزانہ کا فیصلہ درست اور بروقت ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے عوام کو بھر پور تعاون کرنا چاہئے۔

مزید : کامرس


loading...