100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کمی سے 48305.83 پر بند

100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کمی سے 48305.83 پر بند

کراچی(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 97 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزار 65 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 382 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 470 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 232.34 پوائنٹس کی مندی سے 26010.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 86.62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 330.34 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 372.46 پوائنٹس کی کمی سے 20278.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 57.50 پوائنٹس کی مندی سے 16378.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 3.59 پوائنٹس کی کمی سے 22870.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 113.76 روپے کے اضافے سے 2389 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 98.54 روپے کی تیزی سے 2259.69 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور ایکسائیڈ (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 6100 روپے اور ایکسائیڈ (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 18.87 روپے کی کمی سے 818.10 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 76 لاکھ 38 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.60 روپے سے شروع ہو کر 9.15 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 1 کروڑ 11 لاکھ 89 ہزار 500 حصص کے سودے 22.90 روپے سے شروع ہو کر 22.60 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 61 لاکھ 12 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 337 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 73 ارب 26 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 879 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 32 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ 13 ہزار 814 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس


loading...