یورپی ممالک کوہونے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ

یورپی ممالک کوہونے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2005ء کے بعد سے یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سال2015ء کے دوران پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک کو 6 ارب یورو کی برآمدات کی گئیں۔ یورپی یونین کے تجارت کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک سے کی جانے والی مجموعی درآمدات کے مقابلہ میں پاکستانی برآمدات سال 2015ء کے دوران37فیصد زائد رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جی ایس پی سٹیٹس کے بعد یورپی یونینکے ممالک کی مارکیٹوں تک آسان رسائی کے بعد پاکستانی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جس سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن کو بہتر بنانے میں بھی مدد حاصل ہورہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...