سی پیک کی تکمیل سے ملکی جی ڈی پی کی شرح نمو 15فیصد تک بڑھ جائے گی

سی پیک کی تکمیل سے ملکی جی ڈی پی کی شرح نمو 15فیصد تک بڑھ جائے گی

 اسلام آباد(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 15 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ سی پیک کی تکمیل اور آپریشنل ہونے کے بعد نہ صرف چین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی و ثقافتی روابط میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے کے دیگر ممالک سمیت دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے باہمی رابطوں اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو 15 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے زیرانتظام منعقدہ سی ایف او کانفرنس 2017ء سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی ماہرین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا بڑا منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس کی تکمیل سے بے روزگاری کے خاتمہ، اقتصادی خوشحالی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے ملکی معیشت کی شرح ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی معیشتوں پر بھی ہوں گے اور خطے کی ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس


loading...