خام پلاسٹک کی درآمد میں اضافہ

خام پلاسٹک کی درآمد میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں ستمبر2016ء تا فروری2017ء کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام پلاسٹک سمیت پلاسٹ شیٹوں کی طلب میں ہونے والے اضافہ کے باعث خام پلاسٹک کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پلاسٹک کی صنعت کیلئے خام مال کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان، امریکا، جرمنی، کینیڈا، چین، جاپان سمیت دیگرمختلف ممالک سے درآمدات کرتا ہے اورمقامی صنعت کی خام مالکی ضروریات کی تکمیل کلےئے 75فیصد درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے۔ پلاسٹک کی صنعت کے اعدادوشمارکے مطابق فروری2017ء کے دوران3600 ملین روپے کا خام پلاسٹک درآمد کیا گیا جبکہ فروری2016ء کے دوران2700 ملین روپے کی درآمدات کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کی مصنوعاتکی طلب میں ہونے والے مسلسل اضافے کے باعث شعبہ کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...