امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاء و یورپ میں استحکام رہا

امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاء و یورپ میں استحکام رہا

نیویارک(اے پی پی) امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیاء و یورپ میں استحکام رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر شرح سود میں ممکنہ اضافہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1201.54 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے 0.04 فیصد کمی کے بعد 1202.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1204.53 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد بڑھنے کے بعد 1204.30 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1203.32 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے سودے بھی 1202.8 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔

مزید : کامرس


loading...