بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 24 بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 24 بہاریں دیکھ لیں
 بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 24 بہاریں دیکھ لیں

  


ممبئی (اے پی پی) مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں ۔ بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس کامیابی کے بعد عالیہ بھٹ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ’ہائی وے‘ میں کام کر کے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں جس میں انہوں نے اپنی ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، آرتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا شامل ہے جس نے 6 روز میں باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...