’’دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو‘‘ کا سیکوئیل 2018ء میں ریلیزہو گا

’’دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو‘‘ کا سیکوئیل 2018ء میں ریلیزہو گا

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی مشہور فلم’’دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو‘‘کا سیکوئیل 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق فلم’’دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو‘‘جس کو آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا کے سیکوئیل میں تمام نئی کاسٹ لی جائے گی جبکہ فلم کے ڈائریکٹر فڈ الوریز ہیں اور فلم کے لئے سکرین پلے سٹیون نائٹ،فیڈ الوریز اور جے باسو نے لکھا ہے۔

فلم کے مرکزی کردار لزبتھ سلینڈر کے کردار کے لئے اداکارہ سکارلٹ جوہانسن یا نٹالی پورٹ مین کو لئے جانے کا امکان ہے۔

اوریجنل فلم میں اداکارہ رونی مارا نے لزبتھ کے کردار میں جان ڈالی تھی اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم کا سیکوئیل اکتوبر 2018 میں ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...