فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘سے کریتی آؤٹ، ڈیانا نے جگہ لے لی

فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘سے کریتی آؤٹ، ڈیانا نے جگہ لے لی
 فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘سے کریتی آؤٹ، ڈیانا نے جگہ لے لی

  


ممبئی (نیٹ نیوز) فلمساز نکھل ایڈوانی کی آنے والی فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں اداکارہ کریتی سنن کی جگہ اداکارہ ڈیانا پنٹی کو لے لیا گیا۔فلم’’لکھنو سنٹرل‘‘میں مرکزی اداکار فرحان اختر ہیں ان کے ساتھ گذشتہ سال اداکارہ کریتی کو لئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ان کے حصے کا رول ڈیانا پنٹی نے لے لیا ہے۔فلم’’کاک ٹیل‘‘فیم اداکارہ ڈیانا کے مطابق اس فلم میں ان کا کردار ایک این جی او ورکر کا ہو گا،انھوں نے بتایا کہ ان کا انتخاب لک ٹیسٹ کے بعد کیا گیا ہے جو فرحان نے لیا تھا ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی ان کو آفر کر دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی کیونکہ وہ اس کردار میں دلچسپی رکھتی تھیں۔فلم کی کہانی حقیقی واقعات سے اخذ کی گئی ہے جن کا تعلق لکھنو سنٹرل جیل میں رہنے والے ایک قیدی سے ہے۔

مزید : کلچر


loading...