اکشے کمار کی فلم "موگل" کی پہلی جھلک جاری
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی فلم "موگل " کی پہلی جھلک جاری کی ہے ۔فلم کی کہانی میوزک لیبل "ٹی سیریز" کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار" گلشن کمار" کاکردار ادا کریں گے ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی فلم "موگل" کی پہلی جھلک جاری کی ہے ۔فلم کی کہانی میوزک لیبل "ٹی سیریز" کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔اکشے کمار کی میوزک سے وابستگی 1989 ء میں ان کی فلم" سو گندھ" سے ہے ۔فلم کی ہدایات جولی ایل ایل بی سیریز کے سوبھاش کپور نے دی ہیں، فلم سودیش کماری نے پروڈیوس کی ہے ۔فلم 2018 ء میں ریلیز کی جائے گی ۔