سیف علی خان نے فلم ’’گوگواگون‘‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

سیف علی خان نے فلم ’’گوگواگون‘‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں
 سیف علی خان نے فلم ’’گوگواگون‘‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

  


ممبئی (نیٹ نیوز) اداکار سیف علی خان نے فلم ’’گوگواگون‘‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ فلم ’’گوگواگون‘‘ 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک کامیڈی ہارر فلم تھی۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سیف نے اس وقت بھی کہا تھا کہ وہ فلم کا سیکوئیل بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی فلم میں پہلی فلم کے مختلف کردار لوٹ کر آئیں گے جبکہ سیف علی خان کے ساتھ کنال کھیمو اور ویر داس بھی فلم میں دوبارہ نظر آئیں گے۔ سیف کے مطابق فلم کے سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے۔ سیف ان دنوں اپنی فلم ’’قلاقندی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ سیف اس فلم میں تین مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...