رنگ روڈ،22.4کلو میٹر حصہ موجودہ سال مکمل کر لیا جائے گا

رنگ روڈ،22.4کلو میٹر حصہ موجودہ سال مکمل کر لیا جائے گا

لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ سدرن لوپ رنگ روڈ کو رواں سال متعین مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔۔ کمشنر عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار 22.4کلومیٹر پر مشتمل سدرن لوپ رنگ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے دوران کیا۔

سدرن لوپ کا ایف ڈبلیو او کے پاس کنٹریکٹ ہے۔چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی و کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کو کماہاں انٹرچینج پر ایف ڈبلیو او کے سنٹر میں بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل منعم عباس ایف ڈبلیو اونے آگاہ کیا کہ منصوبے میں شامل 8 انٹرچینجز اور 15 برجز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...