حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کے لئے تیار ہوگئی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کے لئے تیار ہوگئی: نجی ٹی وی کا ...
حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کے لئے تیار ہوگئی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں اتنالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے گرین سگنل دیتے ہوئے پاکستان آرمی کا ایک بریگیڈ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے کی اجازت دے دیں گے ، تعیناتی میں مضائقہ نہیں:اسحاق ڈار

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں معروف صحافی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سعودیہ سمیت دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کر رہی ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کیلئے تیار ہو گئی۔

سعودی فوجی اتحاد کی قیادت کرنے سے پہلے راحیل شریف کو سوچ لینا چاہیے:پرویز مشرف

سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں انتالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کا گرین سگنل بھی دیدیا گیا۔ سابق آرمی چیف مئی میں عہدہ سنبھالیں گے۔

ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،یمن تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے :خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ٹروپس بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم پاکستان اور سعودی عرب میں 1982ءسے ایک معاہدہ موجود ہے، ہمارا باہمی تعاون دہشتگردی کیخلاف ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف ذاتی حیثیت میں 39 رکنی اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالیں گے۔ فورسز کی تعداد اور ہیڈکوارٹرز کہاں ہو گا، تمام معاملات بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...