اوور چارجنگ اور روٹ پرمٹ نہ ہونے پر15دنوں میں544گاڑیاں بند

اوور چارجنگ اور روٹ پرمٹ نہ ہونے پر15دنوں میں544گاڑیاں بند

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام اوورچارجنگ ، فٹنس سرٹیفیکیٹس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی متعدد پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف یکم مارچ سے اب تک بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اربن ٹرانسپورٹ ڈسپلن مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ایل ٹی سی کا شعبہ انفورسمنٹ مسافروں کو معیاری ، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات پہنچانے کے سلسلے میں شہر میں دن کے مختلف اوقات میں تشکیل دی گئی ٹیموں کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتا ہے تاکہ مسافروں کو اپنی منرل مقصود پر پہنچنے کے لیے کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی اس کارروائی میں 5693 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ، روٹ پرمٹس کی غیر موجودگی اور اس کے علاوہ اوورچارجنگ کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے جب کہ544پبلک سروس وہیکلز کو شہر کی حدود میں مختلف تھانوں(پولیس اسٹیشن نواب ٹاؤن، چوکی راجہ مارکیٹ، پولیس اسٹیشن بھاٹی، کاہنہ پولیس اسٹیشن) میں پبلک ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بندکیا گیا۔ جس میں خصوصی طو ر پر ٹھوکر کے مقام پر موٹر موبائل پٹرولینگ انسپکٹر پرویز اقبال کی زیر نگرانی اسپیشل ناکہ لگایا گیا اور متعدد گاڑیوں کو چیک کرنے پر مطلوبہ کاغذات کی عدم دستیابی پر 249 مسافر گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز پبلک ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...