غیر نمونہ نمبر پلیٹس کریک ڈاؤن ، آئی جی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پھر لگادی گئی

غیر نمونہ نمبر پلیٹس کریک ڈاؤن ، آئی جی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پھر ...

 لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز اور ملٹری پولیس کی جانب سے ڈیفنس اور کینٹ کے علاقوں میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس افسروں اور سیاستدانوں کو بھی نہ چھوڑا، سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لیں۔محکمہ ایکسائز اور ملٹری پولیس کی جانب سے فورٹس سٹیڈیم، شیر پاؤ پل اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ای ٹی اوزعدیل امجد، محمد سمیر، ذوالفقار بٹ کی زیر نگرانی 15 انسپکٹر اور کانسٹیبلز پر مشتمل ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔آئی جی کی ذاتی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتارنے کے بعد پھر لگا دی گئی۔ گاڑی میں آئی جی کی اہلیہ بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ محکمہ ایکسائز نے مشتاق سکھیرا کی بیٹی کی گاڑی کی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اْتار لی۔شیرپاؤ پل پر ڈی آئی جی سعد بھروانہ، ڈی آئی جی چودھری شفیق گجر، ایس ایس پی طیب حفیظ، معروف سیاستدان ہمایوں اختر خان سمیت ایک ایم پی اے، لیسکو ایکسیئن کی گاڑی سمیت سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لیں۔واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اور ملٹری پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے ہفتہ وار کینٹ اور ڈیفنس میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...