بیورو کریسی تجارت کو نقصان پہنچانے پر تلی ہے،مجاہد مقصود بٹ

بیورو کریسی تجارت کو نقصان پہنچانے پر تلی ہے،مجاہد مقصود بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے مارکیٹوں میں بلاوجہ چھاپوں اور تاجروں کے اکاؤنٹس سے ازخود قوم نکلوانے کے عمل نے تاجروں کو پریشان کررکھا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر بیوروکریسی اسے شدید نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس معاملے پر فوری توجہ دیں کیونکہ بیوروکریسی تاجروں اور حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہے۔