سودی نظام کے خلافجدوجہد وقت کا اہم تقاضہ ہے،ملک شہباز

سودی نظام کے خلافجدوجہد وقت کا اہم تقاضہ ہے،ملک شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) ضلع لاہور کے چیف آرگنائزر ملک شہبازاحمد نے کہاہے کہ انسانیت پر مسلط سودی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد وقت کااہم تقاضاہے ۔ جب تک یہ شیطانی نظام قائم ہے فتنہ وفساد ،غربت وافلاس ، بدامنی اورظلم وجبرکاخاتمہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جہالت اورجاگیرداروں کے استحصالی حربوں نے غربت اور دہشت گردی کے خوفناک رجحانات کو جنم دیا۔ سودی نظام کوختم کرنے کے لیے مشارکہ ومضاربہ کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ وصدقات وقرضِ حسنہ اور العفو پرمبنی معاشی نظام فوری طورپر قائم کیاجائے تاکہ بڑی تعدادمیں غریب عوام کو فاقوں سے بچایاجاسکے ۔۔