شہری مردم شماری کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں
لاہور(جنرل رپورٹر) مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جس کو سرانجام دینے کے لیے انتہائی فرض شناسی کے جذبہ کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے، سیکورٹی کے بھی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام لوگ بھی اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں تعاون کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار چھٹی مردم شماری کے آغاز کے پہلے روز ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گڑھی شاہو کے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔