ہال روڈ پرآنکھوں کا فری کیمپ سیکڑوں تاجروں نے معائنہ کرایا

ہال روڈ پرآنکھوں کا فری کیمپ سیکڑوں تاجروں نے معائنہ کرایا

لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے تعاون سے ہال روڈ پر تاجروں کیلئے دو روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا جو آج بھی جاری رہے گا گزشتہ روز انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھا ،جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے آئی کیمپ میں بھرپور شرکت کی اس موقع پر سیکڑوں تاجروں نے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ کروایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...