کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6کے انتخابات ، سیاسی میدان سج گیا

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6کے انتخابات ، سیاسی میدان سج گیا

لاہور(دیبا مرزا سے) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 6کے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیاسی میدان سج گیا ، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے میجر(ر) ضمیر کو میدان میں اتارا ہے اور پی ٹی آئی نے نسیم زہراء کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے یہ وارڈ عسکری ون ٹو آر اے بازار اور عسکری ٹین کی آبادیوں پر مشتمل ہے جن میں کم وبیش کل ووٹرز کی تعداد تقریبا ساڑھے بارہ ہزار کے قریب ہے تاہم سابقہ وارڈ کے الیکشن کے وقت صرف پندرہ سو کے قریب ہی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا ۔گزشتہ روز پاکستان نے اس بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وارڈز کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ووٹرز کے ساتھ گفتگو بھی اس موقع پر ووٹرز کی اکثریت حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حق میں دکھائی دی اور ان کا کہنا تھا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین ترقیاتی و فلاحی اور عوامی کاموں میں مصروف ہیں اس لئے عوام کی یہ خواہش ہے کہ اس وارڈ سے بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی منتخب کیا جائے ۔اس حوالے سے جب یہاں سے الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میجر (ر) ضمیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست حکومت نے یہاں پر جو کام کئے ہیں اس خدمت کے نتیجے میں ہی عوام یہاں سے بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی کی امیدوار نسیم زہراء کا دعوی تھا کہ یہاں کے ووٹرز کی اکثریت پی ٹی آئی کو پسند کرتی ہے اس لئے میری جیت یقینی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...