ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا،سہیل محمود بٹ

ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا،سہیل محمود بٹ

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ راڈو والے نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،مخالفین نے سیاست میں ادب و آداب کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی۔

اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...