میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والہ کا دوسری ششماہی کا فاضل بجٹ منظور

میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والہ کا دوسری ششماہی کا فاضل بجٹ منظور

فیروز والہ (نامہ نگار)میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والہ کا دوسری شماہی کا چھ کروڑ روپے کا فاضل بجٹ اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 65 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ وائس چےئر مین چوہدری ریاض احمد گجر کی صدارت میں بجٹ کا اجلاس منعقد ہوا چےئر مین چوہدری فرہاد بہادر نے یکم جنوری سے 30جون کیلئے بجٹ پیش کیا گیا بجٹ میں ٹیکسوں کی مد میں آمدن کا تخمینہ چھ کروڑ روپے اور غیر ترقیاتی اخراجات اور عملہ کی تنخواہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپیہ مختص کیا ۔حکومت کی جانب سے چھ ماہ کے دوران تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے ملنے کی توقع ہے ۔ جبکہ پٹرول ، ڈیزل ، بجلی کے بیلوں اور دیگر دفتری امور پر تین کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

، سپورٹس کیلئے پندرہ لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔چےئر مین چوہدری فرہاد بہادر نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا اجلاس میں چیف آفیسر احسن عنایت سندھو ، ایم او فنانس سلیمان علی خان ، سپرٹینڈنٹ چوہدری مظفر علی ، اسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹنٹ سید علی اقتدار کے علاوہ دیگر افسران اور کونسلروں کی بھر پور تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...