شیخ زاید میں آرتھرائٹس کی وارڈ قائم،پروفیسر ظفر اللہ نے افتتاح کیا

شیخ زاید میں آرتھرائٹس کی وارڈ قائم،پروفیسر ظفر اللہ نے افتتاح کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں آٹو ایمیون کا مرض (آرتھرائٹس)کے مریضوں کو جدید علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پہلی خصوصی وارڈ قائم کر دی گئی،جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ چوہدری صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کے ہمراہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان،چیئرمین اینڈ ڈین نے صوبائی سطح پر پبلک سیکٹر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اپنی نوعیت کی پہلی روماٹالوجی اینڈ ایمیونولوجی وارڈ کے قیام پر شعبہ روماٹالوجی کی کاوشوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھٹنوں اور جوڑوں کے مرض آرتھرائٹس میں مبتلامریضوں کیلئے یہ وارڈ ایک بہترین تحفہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے روماٹالوجی وارڈ کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل (سینئر نائب صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان) ، پروفیسر ڈاکٹر تفضل حق محمود(سربراہ شعبہ روماٹالوجی شیخ زاید ہسپتال)، پروفیسر عامر زمان خان(پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و چیف کنٹرولر ایگزامینیشن سی پی ایس پی)، پروفیسر محمود ایاز(ڈائریکٹر نیشنل ریزیڈنسی پروگرام سی پی ایس پی)، شیخ زاید ہسپتال کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز ، نرسز سمیت دیگر سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...