حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کو مایوس کیا،جہاں آراء وٹو

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کو مایوس کیا،جہاں آراء وٹو

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رہنما جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے ان کو سخت مایوس کیا ہے اور آج غریب عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔حکمران عوام سے بے خبر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پانامہ لیکس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے حکمران باتوں کی بجائے عملی طور پر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...