برڈووڈ روڈ پر آپریشن ، سرکاری جگہ پر غیرقانونی مارکیٹ سیل

برڈووڈ روڈ پر آپریشن ، سرکاری جگہ پر غیرقانونی مارکیٹ سیل

لاہور(جنرل رپورٹر) شہر کے مرکز جیل روڈ پر واقع گندے نالے برڈ ووڈ پر واسا کی سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے بنائی گئی غیر قانونی مارکیٹ سیل کر دی گئی مارکیٹ کی ایک درجن کے قریب دوکانیں واسا کی ملکیتی اراضی کا کھ خستہ حالت ملا کر بنائی جانے والی مارکیٹ سیل کر دی گئی سیل کے احکامات میونسپل آفیسر پلاننگ رانا نوید نے جاری کئے جس پر گزشتہ روز میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹاؤن پلاننگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر انفورسٹمنٹ محمد طارق کی قیادت میں غیر قانونی مارکیٹ کی تمام دوکانیں سیل کر دیں اور مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ڈسٹرکٹ میونسپل آفیسر رانا نوید کو اطلاع ملی کہ 41جیل روڈ پر واقع گندے نالے پر واسا کی ملکیتی جگہ ساتھ ملا کر ایسے لوگوں نے دوکانیں تعمیر کر لی ہیں جو واسا سے زمین کی قیمت وصول کر چکے ہیں اور پلازے گرانے کے بعد جو گزرگاہ کے لئے جگہ چھوڑی گئی ہے ضیاء الدین اور دیگر لوگوں نے اس جگہ کو ساتھ ملا کر دوکانیں تعمیر کر لی ہے جن کے نقشہ جات بھی منظور نہیں کرائے گئے اور زمین کمرشلائزیشن کی فیس جمع کر ائی گئی ہے الٹا واسا کی ملکیتی جگہ پر قبضہ کر کے مارکیٹ بنا لی گئی ہے جسے قابضین نے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر مالکان دوکانوں کی سیل کرنے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹیم کو دھمکی دی کہ دوکانیں سیل نہ کرے جس پر انفورسٹمنٹ نے کہا کہ سرکاری کام میں مداخلت کی تو پولیس طلب کر کے مقدمہ درج کراؤں گاجس پر تمام لوگ موقع سے فرار ہو گئے دریں اثناء ڈسٹرکٹ انفورسٹمنٹ انسپکٹر محمد طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالے پر دوکانوں کی تعمیر نہیں ہو سکتی واسا کی زمین بھی ساتھ ملائی گئی ہے اس جگہ پر دوکانیں تعمیر نہیں ہو سکتیں قبضہ کیا گیا ہے اس لئے دوکانیں سیل کر دی گئی ہیں اور مالکان کو ملکیت کے کاغذات اور نقشہ طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...