یونین کونسل 87میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں :محمد اشفاق

یونین کونسل 87میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں :محمد اشفاق

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ذیشان منیر: اہتما م :آصف شاہ)چیئر مین یو نین کو نسل 87 محمد اشفاق نے ’’پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہماری یو نین کونسل گنجان آباد علا قہ پر مشتمل ہے ،جس کی وجہ سے مسائل کی بھی ذیا دتی ہے لیکن چیئر مین ہو نے کی حثیت سے لوگو ں لو گو ں کے مسا ئل ان کی دہلیز پر حل کر نا میرا اولین فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیا تی نظام کا اصل مقصد عوام کو گراس روٹ لیو ل کی سہو لیات کی ان کے دروا زے پر فرا ہمی ہے ،اگر چہ پچھلے ادوار میں بھی بلدیا تی نظام ہوا کر تے تھے لیکن آج کے دور کا بلدیا تی نظام جمہو ریت کا عکا س ہے ،اس میں تما م کو نسل ممبر ز کو ایک سی حیثیت حا صل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی آواز ہیں اور میری ترجیحات میں ،نچلی سطح پر عوام کو بنیا دی سہو لیات فراہم کر نا اور ان کی آواز کو آگے پہنچاناہے انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کی قیادت کا بلد یاتی نمائندوں کو منتخب کر نا اقتدار کو نچلی سطح پر منتقلی کی طرف ایک قدم ہے ،حلقہ میں ترقیاتی اور بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں ، ہماری یو نین کونسل جلد ہی مثالی یو نین کونسل بن جائے گی ۔ یو نین کو نسل میں بنیا دی سہو لتیں میسر ہو نے کے حوا لے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں عوام کو تقریبا تما م تر بنیادی سہو لیات میسر ہیں،نیز پینے کا صاف پا نی ،ٹیوب ویلز، فلٹریشن پلا نٹ،صحت کی سہولت کے ڈسپنسریوں کے حوالے سے درخواستیں سردار ایاز صادق کو بھجو ا دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاخواتین کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیا دوں پرحل کر یں گے۔ ابھی بھی بہت سے ایسے عوامی مسائل ہیں جن کے حل کے لئے عملی قدم اٹھا نا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جما عت (ن )لیگ کے کارکن ہو نے پر فخر کر تے ہیں کیو نکہ ہماری جما عت ہی وہ واحد جما عت ہے جو لو گو ں کے مسا ئل کو سمجھتی ہے اور عوام دوست منصوبو ں کی وجہ سے( ن) لیگ کی روز بروز مقبولیت کے گراف میں تیزی آتی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مو جودہ دور کا بلد یا تی نظام دن بدن مضبو ط ہو تا جا رہا ہے اور آنے والے دور میں یہ اب تک سب سے بہترین بلدیا تی نظام ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...