چاند باغ سکول کا پندرہواں سالانہ ’’ فاؤنڈرز ڈے ‘‘

چاند باغ سکول کا پندرہواں سالانہ ’’ فاؤنڈرز ڈے ‘‘

ایک پروقار اور یاد گار تقریب

رپورٹ (میاں اشفاق انجم )

چاند باغ سکول مریدکے کا پندرہواں سالانہ ( فاؤنڈرز ڈے ) منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک با ضابطہ پروقار اور یاد گار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان اعزاز زاہد خورشید لودھی پرنسپل چناب کالج جھنگ تھے۔ تقریب میں سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر طلباء اور اساتذہ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے امتحانات میں فرسٹ پوزیشن کے حامل طلبہ اور اساتذہ کو سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات دیئے جاتے ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پرنسپل ائر کموڈور (ریٹائرڈ) ایم طارق قریشی نے ادارے کی شان دار رپورٹ اور اہداف پیش کئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ مہمان اعزاز زاہد خورشید لودھی نے طلباء اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے چ۔مپیئن ٹرافی اباسین ہاؤس نے وصول کی رنراپ کی ٹرافی مہران ہاؤس، اکیڈیمک ٹرافی اے جے ہاؤس، ڈسپلن ٹرافی اے جے اور مہران ہاؤس نے مشترکہ طور پر وصول کی، سکلز ٹرافی غنی ہاؤس، سپورٹس ٹرافی اباسین ہاؤس جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں کی ٹرافی غنی ہاؤس نے وصول کی۔

معروف ماہر تعلیم مہمان اعزاز زاہد خورشید لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاند باغ سکول اور چناب کالج جھنگ کی دوستی پاک چین دوستی کی طرح ہے اور اس لازوال دوستی کا رشتہ روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہورہاہے۔ چاند باغ ایک مثالی اور کردار سازی پر توجہ دینے والہ ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلباء ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرہے ہیں ۔ یہ ادارہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے نہایت احسن طریقے سے عمل پیرا ہے اس کے بانی جنرل غلام جیلانی خان کے خوابوں کی تعبیر عملی صورت میں ملنا شروع ہو گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر چاند باغ سکول میڈم شمع علیم نے صدارتی انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا اور طلبہ و اساتذہ کو مبارک باد دی۔ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد افضل نے بتایا کہ چاند باغ سکول تعلیمی سر گرمیوں کے اعتبار سے اپنی انفرادیت بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ ماسٹر اختر حسین نے بتایا کہ ادارے کا نظم و ضبط مثالی ہے۔ قومی ترانے کے ساتھ ہی پر وقار تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...