کسان پیکج کہیں دکھائی نہیں دے رہا، یاسین گھمن

کسان پیکج کہیں دکھائی نہیں دے رہا، یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ )تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں وزیراعظم اپنا جعلی پیکج لے کر پہنچ جاتے ہیں الیکشن جیتنے اورعوام کوبیوقوف بنانے کیلئے(ن) لیگ ایسے ٹوپی ڈرامے کرتی رہتی ہے یہ ان کا پری پول رگنگ کا پرانا طریقہ واردات ہے۔یاسین گھمن نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے سابقہ دور میں ’’قرض اتارو ملک سنوارو ‘‘کا نعرہ لگا کرعوام سے اربوں روپے بٹورے اورملک سے بھاگ گئے تھے لیکن نہ ہی قرض ا تارا گیا اور نہ ہی عوام کو اس رقم کا آج تک کوئی حساب دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی وزیراعظم نے 342 ارب کا کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جسے کسان دوربین سے دیکھ رہے ہیں لیکن کسان پیکج آج بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوآجکل محمد رفیع کے گانے بہت یاد آرہے ہیں وہ چند دن صبرکریں پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ رفیع کے دکھ بھرے گانے ہی گایاکریں گے کیونکہ جلد ہی ان کی کرپشن کی بادشاہت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے اوران سے تمام جعلی پیکجز،قرض اتاروملک سنواروجیسی لوٹ مارسکیمیوں کا حساب لیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -