سعودی نائب ولی عہد کا صدر ٹرمپ سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

سعودی نائب ولی عہد کا صدر ٹرمپ سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ ...

واشنگٹن(اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان صدر ٹرمپ اور دوسرے اعلیٰ امریکی عہدہ داروں سے ملاقات کے لیے پیر کو ریاض سے امریکا کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ سعودی عہدہ دار کا وائٹ ہاؤس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اور یہ ٹرمپ انتظامیہ اور سعودی عرب کے درمیان بھی اعلیٰ سطح پر پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...