فرانسیسی صدارتی امیدوار فِیوں کے خلاف باقاعدہ قانونی تفتیش کا آغاز
پیرس(اے پی پی) فرانس میں چند ہفتوں بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کے قدامت پسند امیدوار فرانسوا فِیوں کے خلاف باقاعدہ طور پر قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فِیوں کو اس بارے میں ایک سکینڈل کا سامنا ہے کہ انہوں نے ایک نام نہاد پارلیمانی ملازمت کے بدلے اپنی اہلیہ کو مالی ادائیگیاں کی تھیں۔ اس وجہ سے انہیں اپنے خلاف عوامی رقوم کے غلط استعمال کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
ایک فرانسیسی ہفت روزہ جریدے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فِیوں پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس بارے میں فرانس کے ریاستی دفتر استغاثہ یا فرانسوا فِیوں کے وکلاء کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔