مہاجرین کے کام سے مطمئن ہیں، جرمن کمپنیز

مہاجرین کے کام سے مطمئن ہیں، جرمن کمپنیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمنی میں مہاجرین کو روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ ان کے کام سے مطمئن ہیں۔حال ہی میں کیے گئے ایک جائزہ سروے کے مطابق جرمنی میں پناہ گزینوں کو ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی بھاری اکثریت انکے کام سے مطمئن ہے۔
سروے میں شامل پچھتر فیصد سے زائد کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہاں کام کرنے والے تارکین وطن و پناہ گزینوں کے کام میں نہ ہونے کے برابر خامیاں دیکھیں۔ 2015ء اور 2016ء کے درمیان مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور چند ایشیائی ممالک سے قریب 1.2 ملین مہاجرین نے سیاسی پناہ کے لیے جرمنی کا رخ کیا۔ تکنیکی تربیت کے حصول اور انضمام کے بعد ان مہاجرین کو آہستہ آہستہ اب روزگار کی منڈی میں جگہ مل رہی ہے۔ کئی اندازوں کے مطابق ان ایک ملین سے زائد مہاجرین میں سے چودہ فیصد اب باقاعدہ ملازمتیں کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -