کینیڈین سیکورٹی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہوں گے
ٹورنٹو(اے پی پی) کینیڈین سیکورٹی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ مائیکل کولمب نے اپنے رفقائے کار کو بتایا کہ وہ مئی کے آخر میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ہو کر اپنی بقیہ زندگی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکل کولمب 30 سال سے انٹیلی جنس سروس سے منسلک ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے وہ اس کی سربراہی تک پہنچے ہیں۔ کولمب ، ایکول پولی ٹیکنیک مانٹریال سے گریجویشن کرنے کے بعد 1986 میں انٹیکیجنس سروس سے ، اس کے قیام کے دو سال بعد، منسلک ہوئے تھے۔ 2013 ء میں ان کو انٹیلی جنس سروس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔ یہ پہلا موقعہ تھا جب ایجنسی کے ہی کسی فرد کو اس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔