دہلی کارپوریشنوں کے الیکشن بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں‘ اروندکیجریوال

دہلی کارپوریشنوں کے الیکشن بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں‘ اروندکیجریوال

نئی دہلی (اے پی پی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں واقع تینوں کارپوریشنوں کے اپریل میں ممکنہ انتخابات میں ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کے بجائے بیلٹ پیپر سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیجریوال نے دہلی کے چیف سیکرٹری کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اس کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھیں اور تمام ضروری خانہ پری مکمل کریں۔

ریاست کی سابق وزیراعلی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑ کا الزام لگایا ہے۔کانگریس اور کچھ دیگر پارٹیوں نے بھی اس کے بعد ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپروں کے ذریعہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...