میانمار میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی

میانمار میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی

ینگون (اے پی پی) شمالی میانمار میں آنے والے زلزلے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق میانمار کی سماجی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر 5.1 کی شدّت سے یہ زلزلہ، شمالی میانمار میں واقع ینگون میں آیا۔میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ینگون میں پانی اور بجلی منقطع ہو گئی اور بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔گذشتہ سال اپریل میں بھی، شمال مغربی میانمار میں 6.9کی شدّت سے آنے والے زلزلے میں 151 افراد ہلاک اور 212 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...