بلقان کے خطے میں روسی اثر و رسوخ تباہ کن ہے، مونٹی نیگرو کے سابق وزیر اعظم کا الزام

بلقان کے خطے میں روسی اثر و رسوخ تباہ کن ہے، مونٹی نیگرو کے سابق وزیر اعظم کا ...

پوڈ گوریسیا (اے پی پی) یورپی ملک مونٹی نیگرو کے سابق وزیر اعظم میلو جوکانووچ نے الزام لگایا ہے کہ بلقان کے خطے میں روس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جوکانووچ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس بلقان کے خطے میں یورپ کے خلاف ایک طرح کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جو یورپی یونین کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین سے درخواست ہے کہ وہ اس روسی رویے کا تدارک کرے۔واضح رہے کہ مونٹی نیگرو چند ماہ پہلے نیٹو میں شامل ہونا چاہتا تھا اور گزشتہ اکتوبر میں بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست میں ایک مبینہ ناکام روس نواز بغاوت کے بعد میلو جوکانووچ اقتدار سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...