اینٹی کرپشن تحقیقات، سابق برازیلین صدر کا انصاف کا راستہ روکنے سے انکار

اینٹی کرپشن تحقیقات، سابق برازیلین صدر کا انصاف کا راستہ روکنے سے انکار

برازیلیہ(اے پی پی) برازیل کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر لولا ڈی سلوا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور ملکی صدر بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں مداخلت کرتے ہوئے انصاف کا راستہ روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 71 سالہ سابق صدر اور سابق ٹریڈ یونین لیڈر نے برازیلیہ میں ایک وفاقی عدالت کو بتایا کہ ان پر لگائے گئے یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ انہوں نے برازیل میں کرپشن کے سب سے بڑے سکینڈل کی چھان بین میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ لولا ڈی سلوا 2003ء سے لے کر 2010ء تک برازیل کے صدر رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...