میانمار میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں 10 فوجی ہلاک

میانمار میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں 10 فوجی ہلاک

ینگون (اے پی پی) میانمار میں چین کی سرحدسے متصل علاقہ میں فوج اور نسلی باغیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں 10 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوگئے ۔میانمار کے سرکاری روزنامہ دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے کہا ہے کہ باغیوں اور فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے کم از کم 48 واقعات میں کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجیوں کی جانب سے 6 سے 12 مارچ تک کی گئی کارروائی کے دوران یہ جھڑپیں ہوئیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...